ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علم الادویہ پی ایچ ڈی کورسز کا آغاز

علم الادویہ پی ایچ ڈی کورسز کا آغاز

Sun, 28 Aug 2016 11:33:05    S.O. News Service

بنگلور۔27؍اگست (ایس او نیوز) بروز ہفتہ ۔27؍اگست کو راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (آرجی یو ایچ یس) بنگلور نے قومی ادارہ برائے طب یونانی بنگلور شعبۂ علم الادویہ کے چار پی ایچ ڈی اسکالرس نے اپنے مقالہ جات کی تلخیص مجلس برائے اندراج پی ایچ ڈی کے سامنے پیش کی۔ واضح ہوکہ قومی ادارہ برائے طب یونانی بنگلور ہندوستان کا پہلا طبی ادارہ ہے جہاں پر یونانی طب میں پی ایچ ڈی کا آغاز کیاگیا۔ گزشتہ سال شعبۂ معالجات اور امسال شعبۂ علم الادویہ میں طلباء کا اندراج ہورہا ہے۔ آنے والے برسوں میں طب کے دیگر شعبہ جات میں پی ایچ ڈی شروع کرنے کی تمام قسم کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ہفتہ 27؍اگست کی مجلس برائے اندراج پی ایچ ڈی میں ادارہ کے ڈائرکٹر پروفیسر منصور احمد صدیقی اورعلم الادویہ کے ماہر کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد محسن ، اسوسی ایٹ پروفیسر شعبۂ علم الادویہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج حیدرآباد نے مدعو مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ ادارہ راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ افسران کا شکر گزار ہے کہ اس ادارہ کو اعلیٰ تحقیقی مرکز کی حیثیت سے منظورکیا جس سے کہ مزید دیگر شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کا آغاز ممکن ہوسکے گا (ڈاکٹر روحی زماں، صدرشعبہ) 


Share: